کوئی بھی ذی شعور دار الافتاء کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا ؛ کیونکہ درست شرعی احکام سے متعلق راہ نمائی حاصل کر کے دینِ متین پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے اور اِس کا اہم ذریعہ دار الافتاء ہے۔
عالَمِ اسلام کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ رضویہ میں علمِ دین کے دیگر شعبہ جات کے ساتھ ’’دار الافتاء والتحقیق‘‘ بھی قائم ہے، جو تقریبًا آٹھ دہائیوں سے اُمّتِ مسلمہ کی شرعی راہ نمائی کر رہا ہے۔
یہاں ہر دَور میں جلیل القدر علمائے کرام نے افتاء کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، جیسا کہ بانیٔ جامعہ شارحِ بخاری محدثِ کبیر مولانا غلام رسول رضوی علیہ الرحمہ اور معمارِ جامعہ
مفتیٔ اعظم پاکستان علامہ محمد عبد القیوم ہزاروی علیہ الرحمہ۔
اِس وقت مولانا مفتی محمد تنویر القادری اور استاذ العلما مفتی محمد اکمل قادری دامت برکاتہما فتاوٰی جاری فرماتے ہیں۔
اِس سائٹ پر دار الافتاء جامعہ نظامیہ رضویہ سے جاری شدہ فتاوٰی جات اپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔